ابنا: ایڈمیرل امیر رستگاری نے کہا کہ ڈسٹرائر دماوند کو پانی میں اتار کر اس پر مختلف طرح کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز الکٹرانیک وارفیر کے جدید آلات سے لیس ہے اسی بنا پر الکٹرانیک وارفیر کی اعلی توانائياں رکھتا ہے۔ ایڈمیرل رستگاری نے کہا کہ یہ جنگي جہاز راڈار بالخصوص تھری ڈی راڈار اور مواصلات کے میدان میں بھی نہایت پیشرفتہ آلات سے لیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بحریہ کے جہازوں، آبدوزوں اور اسپیڈ بوٹس کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے اور ہمارے ماہرین نے میزائيل بردار جہازوں کی ٹکنالوجی تک بھی دسترس حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ دیگر سائنسی میدانوں میں بھی کافی ترقی کی ہے۔ اسٹم سلز ٹکنالوجی میں ایران دنیا کے دس پیشرفتہ ملکوں میں شمار ہوتا ہے جبکہ اسپیس ٹکنالوجی میں بھی ایران نے نہایت اہم کارنامے انجام دیئے ہیں جن میں ایک اور مرتبہ بندر کو خلامیں بھیج کر صحیح سالم واپس زمیں پر اتارنا شامل ہے۔
.......
/169