ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمینٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا مغرب کے فائدے میں نہیں ہے۔ پارلیمینٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر" علی لاریجانی " نے آج تھران میں صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو جنیوا سمجھوتے کے خلاف قراردیا اور تاکید کی کہ اس قسم کے اقدامات ، امریکہ کو سیاسی بد اخلاقی کے زمرے میں لے جائینگے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمینٹ کے اسپیکر نے جنیوا کے جوہری سمجھوتے کی بنیاد پر ، طے یہ تھا کہ تھران کے جوہری مسئلہ کے حل کے لئے راستہ آسان ہوجائے گا ، لیکن ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کیئے جانے میں امریکہ کا حالیہ رویہ نہ صرف راستے کو آسان نہیں کرسکا، بلکہ غلط فہمیوں کو جنم دینے کا باعث بنا ہے۔ ڈاکٹر" لاریجانی " نے مزید کہا کہ اہل مغرب مذاکرات میں مفاہمت کرتے ہیں لیکن عمل کی منزل میں کوتاہی کرتے ہیں اور رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488980
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمینٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری سمجھوتے کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا مغرب کے فائدے میں نہیں ہے۔