13 دسمبر 2013 - 20:30
ایران میں Mi6 کا ایک جاسوس گرفتار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمان کی عدالت کے سربراہ نے کہا ہے کہ اس صوبے میں ایک برطانوی جاسوس گرفتار کیا گيا ہے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق کرمان میں انقلابی عدالت کے سربراہ داد خدا سالاری نے آج کہا کہ ایرانی انٹلجنس کے جوانوں نے کرمان میں ایم آئي سکس کے ایک جاسوس کوگرفتار کرلیا ہے۔ داد خدا سالاری نے کہ اس برطانوی جاسوس نے گیارہ مرتبہ ملک  کے اندر اور باہر برطانوی جاسوسوں سے ملاقات کی تھی اور ان ملاقاتوں میں ایم آئي سکس کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہدایات بھی حاصل کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس برطانوی جاسوس کے خلاف مقدمہ جاری ہے اور اس نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔

.......

/169