ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر روس نے شدید تنقید کرتے ہوئے امریکہ کو ایک غیر ذمہ دار ملک قراردیا ہے۔
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرکے جنیوا معاہدے کو خطرے میں ڈالدیا ہے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے کل ایران کے خلاف بعض اقتصادی پابندیاں عائد کردیں جبکہ جنیوا معاہدے کے تحت 6 مہینہ تک ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی بلکہ پہلی پابندیوں کو ختم کیا جائے گا لیکن امریکہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں قابل اعتماد ملک نہیں۔
.....
/169