11 دسمبر 2013 - 20:30
اوباما کی مقبولیت میں کمی

بارک اوباما امریکی صدر بننے کے بعد سے مقبولیت کے اعتبار سے ابتک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: بارک اوباما امریکی صدر بننے کے بعد سے مقبولیت کے اعتبار سے ابتک کی  سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس مشترکہ سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ کے چوّن فیصد عوام، بارک اوباما کی کارکردگی سے ناخوش ہیں جنھوں نے امریکی صدر کو ناتواں قرار دیتے ہوئے بارک اوباما کی پالیسیوں پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔سروے نتائج میں اعلان کیا گيا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کی مقبولیت میں نہ صرف بے انتا کمی آئی ہے بلکہ ان کی شخصیت بھی کافی متاثر ہوئی ہے اور اب امریکہ میں صرف بائیس فیصد عوام ہی ان کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جبکہ امریکہ کے چوہتّر فیصد عوام کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس کے اراکین، مسائل حل کرنے کے بجائے واشنگٹن کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔

.....

/169