11 دسمبر 2013 - 20:30
غزہ کے محاصرے کے خاتمے پر روس کی تاکید

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی عوام کی امنگوں کی حمایت کرتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ نے فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ماسکو، فلسطینی عوام کی امنگوں خاصطور سے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے غزہ کے عوام کی معاشی حالت بہتر بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کو چاہیئے کہ فلسطینیوں میں قومی اتحاد کی بحالی کی کوشش کرے۔اس ٹیلیفونی گفتگو میں فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے بھی روس کے وزیر خارجہ کو غزہ کی صورت حال سے باخبر کیا۔

.......

/169