8 دسمبر 2013 - 20:30

مقبوضہ فلسطینی میں انتہا پسند صہیونیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں اور ان کے مذہب یعنی دین اسلامی کی توہین کی ہے۔

ابنا: عبری زبان کے ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صہیونیوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کی دل آزاری کی غرض سے باب الغربیہ میں مسجد کی دیواروں پر دین اسلامی کی بے حرمتی میں نعرے لکھے ہیں۔ان صہیونیوں نے اسی طرح مسجد کے قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور خاصطور سے غرب اردن کے مغربی کنارے میں انتہا پسند صہیونیوں کے ہاتھوں دین اسلام کی بے حرمتی کا عمل انجام  پاتا رہتا ہے اور مواقع پر صہیونی انتہا پسند حملے کردیتے ہیں جن میں ابتک کئ فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

.......

/169