7 دسمبر 2013 - 20:30
یورپ میں ایک بار پھر اسلامی مقدسات کی توہین

یورپ میں ایک بار پھر اسلامی مقدسات کی توہین کی گئي ہے۔

ابنا: یورپ میں ایک بار پھر اسلامی مقدسات کی توہین کی گئي ہے۔ ڈنمارک کے ایک شاعر نے جو اسلام کی مخالفت میں مشہور ہے دین اسلام اور قرآن مجید کی توہین کی ہے۔ ڈنمارک کے شاعر کی اس گستاخی پر عالم اسلام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئي ہے۔ واضح رہے کہ گستاخ کارٹونسٹ کورٹ ویسٹر گارڈ کے توہین آمیز خاکوں کے بعد اب بظاہر نام کے مسلمان شاعر یحی حسن نے بڑی بے شرمی اور گستاخی سے اسلام و قرآن مجید کی بے حرمتی کی ہے۔ ڈنمارک کے اس گستاخ شاعر نے بے شرمانہ گستاخی سے اسلامی مقدسات سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے ان کی توہین کی ہے۔ ڈنمارک میں ایک بار پھر اسلام مخالف توہین آمیز اقدامات سے اسلام کے خلاف ڈنمارک کے حکام کی دیرینہ دشمنی ثابت ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲