6 دسمبر 2013 - 20:30

عراق کی فوج نے عراق و شام کی اسلامی حکومت نامی دہشتگرد گروہ کے ایک سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ابنا: عراقی فوج کے ایک افسر نے کہا ہے کہ اس دہشتگرد سرغنہ کو کرکوک میں گرفتار کیا گيا۔ کرکوک عراق کے شمال میں واقع ہے۔ اس دہشتگرد کے دوساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گيا ہے۔ تکفیری دہشتگرد گروہ کا یہ سرغنہ مختلف مقامات پر دہشتگردانہ کاروائياں کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے شمالی صوبے صلاح الدین کے مرکز تکریت سے مزید سات دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عراقی فورسز نے شام کے ساتھ ملے سرحدی علاقے میں تین سرنگيں دریافت کی ہیں جن سے عراق کے لئے ہتھیار اسمگل کئے جاتے تھے۔......./169