4 دسمبر 2013 - 20:30
پاکستان میں پولیس افسر گولی سے ہلاک

پاکستان کے شمال مغرب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک دیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شمال مغرب میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک دیا ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پولیس نے آج اعلان کیا کہ یہ حملہ اس ملک کے صوبے خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں کیا گیا ہے اور نامعلوم مسلح افراد کے اس حملے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور ایک پولیس اہل کار شدید زخمی ہوگیا۔ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ کے ایک پولیس افسر نور والی کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے یہ حملہ گھات لگا کر کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک اور ایک پولیس اہل کار شدید زخمی ہوا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور تلاشی کاروائی شروع ہوگئی ہے اور مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲