ابنا: آسٹریلیا کی پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کیا ہے کہ جو لوگوں کو شام میں جنگ کے لئے روانہ کیا کرتا تھا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسٹریلیا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس نیٹ ورک کے افراد مختلف شہروں میں سرگرم عمل تھے اور وہ نہایت ہی منظم طریقے سے شام میں شرکت کے لئے لوگوں کو آمادہ کرتے تھے۔ اسٹریلیا کے ڈپٹی پولیس آفیسر " پیٹر ڈرنان " نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نیٹ ورک کا سرغنہ ایک 39 سالہ فرد ہے یہ فرد دیگر افراد کو شام روانہ کرنے کے لئے آمادہ کیا کرتا تھا اور اس فرد کو بہت جلد تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ آسٹریلیا کے قانون کے مطابق اگر اس فرد پر جرم ثابت ہوگیا تو اس کو 10 سال کی قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ یادرہے کہ شام میں سرگرم دھشتگرد گروہ کی صف میں مختلف ملکوں کے باشندے شامل ہیں جنہیں بعض یورپی و عرب ملکوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے ، ایک اندازہ کے مطابق شام میں اس وقت پندرہ ہزار سے زیادہ غیر ملکی دھشتگرد موجود ہیں ، جبکہ آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ظاہر کی جانے والی تعداد سے بہت زیادہ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486026
آسٹریلیا کی پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کیا ہے کہ جو لوگوں کو شام میں جنگ کے لئے روانہ کیا کرتا تھا۔