1 دسمبر 2013 - 20:30
مسجد الاقصی کے صحن میں فلسطینی خواتین کا احتجاج

مسلمانوں کے قبلہ اول پر حملوں کے خلاف فلسطینی خواتین اور بچوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں احتجاجی اجتماع منعقد کیا ہے۔

ابنا: مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے روزانہ حملوں کے خلاف فلسطینی خواتین اور بچوں نے اس مسجد کے صحن میں احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ اس احتجاجی دھرنے میں شریک بچوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا "مسجد الاقصی چلو"۔اس احتجاجی دھرنے میں شریک فلسطینی خواتین اور بچوں نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور اسلامی و عربی ممالک سے درخواست کی کہ وہ مسجد الاقصی کی حمایت کریں۔ مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے بھی نماز جمعہ کے خطبوں میں مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔......./169