30 نومبر 2013 - 20:30
بحرینی مظاہرین پر تشدد

بحرين ميں آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں نے ايک بار پھر مظاہرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنايا ہے-

ابنا: منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق   عوام نے بحرين کے مختلف علاقوں ميں مظاہرے کرکے  آل خليفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کي مذمت کي ہے -ان مظاہروں ميں بحرين کے عوام نے  آل خليفہ حکومت   کے خلاف نعرے لگائے-مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں قومي پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ ملک ميں جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرين نے اسي کے ساتھ تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا بھي مطالبہ کيا - عوام نے اس عزم کا بھي اظہار کيا کہ ملک سے خانداني آمريت کے خاتمے تک ان کي انقلابي تحريک جاري رہے گي -مختلف علاقوں ميں آل خليفہ کے سيکورٹي اہلکاروں نے جنہيں آل سعود کے فوجيوں کي پشت پناہي حاصل تھي، مظاہرين پر آنسو گيس کي زبردست شيلنگ کي اور گولياں چلائيں جس کے نتيجے ميں متعدد افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے-بحرين ميں سن دو ہزار گيارہ سے پر امن عوامي تحريک جاري ہے ليکن بحرين کي آل خليفہ حکومت ، پر امن مظاہرين کے خلاف تشدد  سے کام لے رہي ہے اور اب تک ايک سو چاليس سے زائد لوگ جاں بحق اور ہزاروں ديگر زخمي ہو چکے ہيں......../169