ابنا: تھائي لینڈ میں حکومت کے مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ ملنے کے باوجود وہ حکومت کی مخالفت جاری رکھیں گے اور یینگلوگ شیناواتر کی حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔ تھائي لینڈ کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مخالفین کا کہنا ہے کہ شیناواترا حکومت ختم ہونی چاہیے۔ مظاہرین نے عوام اور فوج سے ان کی تحریک کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔ یینگلوک شیناواتر سابق وزیر اعظم تاکسین شیناواتر کی بہن ہیں۔ دوسری طرف حکومت نے مخالفین سے مذاکرات کرنے پر تاکید کی ہے۔ وزیر اعظم ینگلوک شیناواترا نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں کہا حکومت عوام کے تمام گروہوں کی آواز سننے کو تیار ہے۔ تھائي لینڈ میں عوام نے حکومت کی جانب سے عام معافی کا بل پیش کئےجانے کے بعد سے احتجاج شروع کیا تھا۔ عوامی احتجاج کی بنا پر حکومت کو یہ بل واپس لینا پڑا اور پارلیمنٹ سے اسے منظوری حاصل نہ ہوسکی۔ حکومت کے اس بل سے سابق وزیراعظم تاکسین شیناواترا وطن واپس آ سکتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484491
تھائي لینڈ میں حکومت کے مخالفین نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم کو دوبارہ اعتماد کا ووٹ ملنے کے باوجود وہ حکومت کی مخالفت جاری رکھیں گے اور یینگلوگ شیناواتر کی حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے۔