اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے ایک وکیل محمد التاجر نے منامہ میں حقوق انسانی کانفرنس کے انعقاد پر حکومت کی طرف لگی ممنوعیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا: بحرین کے انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے اس کانفرنس کو منعقد ہونا تھا لیکن اس کے انعقاد پر حکومت نے پابندی عاید کر دی ہے۔انہوں نے کہا: مجھے منامہ کے سیکیورٹی دفتر میں بلایا گیا اور مجھ سے اس کانفرنس کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔محمد التاجر نے کانفرنس میں آنے والے مہمانوں کے بارے میں کہا: کانفرنس میں آنے والے مہمان اور انسانی حقوق کے فعال افراد کانفرنس کے جگہ پر سکیورٹی فارسز کی ناقہ بندی دیکھ کر واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اس ملک کے باشندوں پر ڈکٹیٹر حکومت کی طرف سے ہونے والے مظالم کو برملا کرنا اور مراسم عزاداری میں عزاداروں پر کئے گئے حملات اور جلوسوں پر لگائے گئے قدغن کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 482484
بحرین میں انسانی حقوق تنظیموں کی طرف سے منعقد کی جانے والی حقوق انسانی کانفرنس پر آل خلیفہ حکومت نے پابندی لگا دی۔