10 نومبر 2013 - 20:30
یمن: حوثی جنگجووں اور تکفیریوں کے درمیان جھڑپیں

یمن و سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں الحوثی گروہ و یمن کے تکفیریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں یمن و سعودی عرب کے سرحدی علاقے حرض میں ہوئی جن میں دونوں فریق کے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں دونوں فریق نے آزادانہ طور پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دوسری جانب یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الحوثی گروہ کے افراد کی تکفیری عناصر کے خلاف ہونے والی جھڑپوں میں اس ملک کی فوج نے کسی قسم کی مداخلت نہیں کی ہے۔ یمن کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے یمن کی فوج کسی بھی متحارب گروہ کی حمایت نہیں کررہی ہے۔ الحوثی و تکفیریوں کے درمیان یہ جھڑپیں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ یمن کی پارلیمنٹ نے اس ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان جھڑپوں کے خاتمے کے لئے کوشیشں کرے۔ یادرہے کہ جمعہ کے دن یمن کے عوام نے اس ملک میں تکفیری گروہوں کی فتنہ انگیز سازشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیئے تھے۔

.......

/169