ابنا: امریکی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یہ اطلاع دی کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ساحلی شہر لاذقیہ میں شامی فوج کی ایک چھاونی پرہوائی حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب صہیونی اخباروں کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکا کی جانب سے اس حملے کے انکشاف پر اعتراض کیا ہے۔امریکا کے اس اقدام سے صیہونی حکام بہت ناراض ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکا، اسرائیل کو نقصان پہنچانے والے کام کر رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا نے اس پہلے بھی دو ہوائی حملوں کا انکشاف کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے اسرائیل، یہ حملہ شام میں حکومت اور عوام کے خلاف لڑ رہے ان گروہوں کی مدد کے لئے کر رہا ہے جنہیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جبکہ امریکا دوسرے انہتا پسند گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔
.....
/169