ابنا: ترکی کی پولیس نے قاتل پولیس اہلکار کو گرفتار نہ کئے جانے پر جمع ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کین کا استعمال کیا ہے۔ ارنا نے ترکی کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ " اتھم ساریس اوغلو " قتل کیس میں پولیس اہل کار کی گرفتاری کا حکم نہ دیئے جانے کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ انقراء میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک پولیس اہلکار کے ہاتھوں " اتھم ساریس اوغلو" ہلاک ہوگيا تھا۔اس قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے جب پولیس اہل کار کی گرفتاری کی مخالفت کی تو احاطہ عدالت میں موجود افراد نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینز کا استعمال کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس تشدد کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگے اور ان کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اس قتل کیس کی سماعت کے دوران ترکی کی حزب اختلاف کی کئی جماعتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476266
ترکی کی پولیس نے قاتل پولیس اہلکار کو گرفتار نہ کئے جانے پر جمع ہونے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور واٹر کین کا استعمال کیا ہے۔