ابنا: افغانستان کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے اس دہشتگردانہ بم دھماکے کوغیر انسانی اور ناقابل معافی جرم اور اسلامی اقدار کے منافی عمل قرار دیا ہے۔ افغانستان کے صوبے غزنی کے علاقے اندر میں ایک مسافر بس کے راستے میں، کہ جس میں ایک شادی کے باراتی سوار تھے، ہونے والے دھماکے میں چودہ عورتوں اور تین بچّوں سمیت اّٹھارہ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔اگر چہ اس دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت نے اس واقعے کا ذمہ دار، طالبان گروہ کو قرار دیا ہے۔
.......
/169