ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات گویا شیطان سے مذاکرات ہیں، جو نہ صرف غیر آئینی ہیں بلکہ غیر قانونی اور پاکستان کے عوام کی توہین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت نے مذاکرات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں بم دھماکوں میں اضافہ اور ہر روز لاشوں کے تحفے دیئے جا رہے ہیں، یہ مذاکرات پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام سے دھوکہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بدلے طالبان نے لاشیں اور دہشتگرد دی۔ قوم کو بتایا جائے کہ طالبان سے مذاکرات کے نتائج کیا ہیں۔؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے۔
.......
/169