24 اکتوبر 2013 - 20:30
جوہری توانائی ایرانی عوام کا مسلمہ حق

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اپنےایٹمی حق پر کاربند ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اپنےایٹمی حق پر کاربند ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان سید حسین نقوی حسینی نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگومیں اپنے حوالے سے ایران میں یورنیم کی افزودگی سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہوئے یورنیم کی افزوندگی بند کرنے یا اس موضوع کو التوا میں ڈالنےکی اس غلط خبر کی اشاعت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تولید کاتو وجود ہی نہیں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران صرف 20فیصد تک یورنیم افزودہ کر رہا ہے۔ایران کی مجلس شورای اسلامی کی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جوہری توانائی ایرانی عوام کا مسلمہ حق ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲