20 اکتوبر 2013 - 20:30
حضرت امام علی نقی ع کا یوم ولادت مبارک ہو

آج امامت کے دسویں چراغ حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا یوم ولادت ہے۔ آپ "نقی" او ر"ھادی" کے لقب سے مشهور تھے۔ آپ کی ولادت باسعادت ۱۵/ ذی الحجہ ۲۱۲ھ کو مدینہ منورہ میں هوئی۔ آپ ۸ سال کی عمر میں اپنے والد بزرگوار حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے بعد منصب امامت پر فائز ہوئے اور امامت کا ۳۳ سالہ طویل دور گزارا۔

ابنا: امام علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر دنیا بھر میں جشن منایا جا رہا ہے اور عراق کے شہر سامرہ میں آپ کے روضہ مبارکہ پر شیعیوں کا ہجوم خوشیوں سے سرشار ولادت کی خوشیاں منانے کے لئے جمع ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی امام علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر جشن کا سماں ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل اور دعائیہ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔امام علیہ السلام کے علمی آثار نفیس وقیمتی ھیں جن میں "جبر وتفویض" کے موضوع پر بہترین رسالہ ھے جس میں مسئلہ کے ھر پھلو پر روشنی ڈالی گئی اور اس میں موجود ہ پیچیدگیوں کا مکمل حل بیان کیا گیا ھے خلاصہ یہ کہ اس مسئلہ میں مکمل وضاحت کی گئی ھے اور آپ کے جد امجد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے قول: "لا جبر ولا تفویض ، بل امر بین الامرین" کی مکمل شرح کی گئی ھے۔

.......

/169