ابنا: 2013 عیسوی کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دنیا کے 182 ملکوں نے تجارتی لین دین انجام دیا ہے۔ ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے محکمہ کسٹم کے انفارمیشن آفس کے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر 2013 کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں دنیا کے 182 ملکوں نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین انجام دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران عراق ، افغانستان ، ترکمنستان ، مصر اور جمہوریہ آذربائیجان وہ ممالک ہیں کہ جنہوں نے ایران کے ساتھ سب سے زیادہ تجارتی لین دین کیا ہے۔ اس مدت کے دوران عراق کے لئے ایران کی برآمدات کا حجم تین ارب نو سو ستّر میلین ڈالر رہا ہے ، جبکہ افغانستان کے ساتھ ایک ارب سات سو اکتیس میلین ڈالر ، ترکمنستان کے ساتھ پانچ سو پچاسی میلین ڈالر ، مصر کے ساتھ تین سو ستاون میلین ڈالر اور جمہوریہ آذربائجان کے ساتھ تین سو چوتیس میلین ڈالر کی برآمدات رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 474076
2013 عیسوی کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دنیا کے 182 ملکوں نے تجارتی لین دین انجام دیا ہے۔