18 اکتوبر 2013 - 20:30
لیبیا میں فوجی کمانڈرہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں ایک حملے میں فوج کے کمانڈر کو قتل کر دیا گیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، مشرقی لیبیا کے شہر بن غازی میں جمعہ کو نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے فوج کے کمانڈر پر اس وقت حملہ کر دیا جب وہ اپنے گھر سے جمعے کی نمازپڑھنے مسجد کی طرف جا رہے تھے۔  احمد البرغثی پر حملہ آوروں نے کئی گولیاں جلائی جس میں شدید زخمی ہوگئے۔ برغثی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ دیر میں ان کی موت ہوگئی۔......./169