بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ غلام حسین محسنی اژہ ای نے ویراستی پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں لکھا:
آبنائے ہرمز بارے میں جرائم پیشہ امریکی صدر کی بکواسات اور ہرزہ سرائیاں، اس کم عقل شخص کے وہمیات کی عکاس ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اس اہم عالمی آبی گذرگاہ کا مالک اور حاکم صرف اسلامی ایران ہے۔
- ہم نے میدانِ جنگ میں ٹرمپ اور اس کے ساتھیوں پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی سرزمین اور حدود کا اٹوٹ انگ ہے، اور اس میں مہم جوئی کرنے والی کوئی بھی جارح قوت تباہ و برباد ہو جائے گی۔
- بین الاقوامی قانون اور قومی خودمختاری کے اصولوں کے مطابق بھی آبنائے ہرمز کا ایران سے تعلق ایک واضح اور مسلّمہ حقیقت ہے۔
- ٹرمپ سیاست اور میدانِ جنگ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے؛ جو کچھ اس کے پاس رہ گیا ہے وہ محض بےہودہ باتیں اور جھوٹے دعوے ہیں۔
- ٹرمپ اور اس کے مشیروں کو سمجھ لینا چاہئے کہ استکبار کا قدم کبھی آبنائے ہرمز پر نہیں ٹھکے گا۔
- جو کام کئی ارب ڈالر کے جنگی بحری بیڑے انجام نہیں دے سکے، وہ کچھ ٹوئیٹس اور زبانی شیخیوں اور لاف زنیوں سے انجام دینا، ممکن نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ