ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے یہ ناجائز قبضہ، نابلس کے ایک قصبے عصیرہ میں کیا جہاں انھوں نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے وہاں خاردار تاروں کا حصار کھینچ دیا ہے۔ اس سے قبل صیہونی آباد کاروں نے جنوبی نالس میں ایتسہار روڈ پر فلسطینیوں کی دس سے زائد گاڑیوں اور نابلس و بیت اللحم میں دو اسکولوں پر حملہ کیا۔ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صیہونی آباد کاروں کی جانب سے یہ حملے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی حمایت سے انجام پارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس قسم کے جارحانہ اقدامات کا مقصد، مظلوم فلسطینیوں کو اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔......./169
18 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 473612
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کی زمینیں ہڑپ کرنے کی اپنی پالیسیوں کے دائرے میں مزید زمینوں پر ناجائز قبضہ جمایا ہے۔