12 اکتوبر 2013 - 20:30
حج کے مناسک کا آغاز ہو گیا

عالم اسلام کا عظيم ترين عبادي اور سياسي اجتماع حج کے مناسک شروع ہوگئے ہيں جن ميں دنيا بھر سے جانے والے لاکھوں فرزندان توحيد شريک ہيں۔ صحرائے عرفات میں مشرکین سے بیزاری کے اظہار کے لئے حجاج کرام کا سالانہ اجتماع کل منعقد ہوگا۔

ابنا: ایرانی حج مشن کے زیر احتمام منعقد ہونے ولے اس اجتماع میں رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حجام کرام کو پڑھ کر سنایا جائے گا۔ مشرکین سے برائت کا اظہار حج ابراھیمی کا جز اور سنت پیامبر ہے جسے ایک گہری سازش کے تحت ترک کردیا گیا تھا تاہم ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بانی انقلاب اسلامی کے حکم پر اس سنت نبوی کا دوبارہ احیاکیا گیا اور مناسک حج کو اس کی اصلی روح کے ساتھ ادا کئے جانے رسم ایک منی میں ادا کی جانے لگی۔ سن 1987 میں سعودی حکومت نے برائت مشرکین کے اجتماع پر فائرنگ کرکے سینکڑوں ایرانی اور غیر ایرانی حجاج کرام کو شہید کردیا اور حج ابراہیمی کے اس اہم رکن کی ادائیگی پر پابندی عائد کردی۔ تین سال  تک مشرکین سے برائت کے اظہار پر پابندی کے بعد دوبار یہ سلسلہ شروع ہوا اور منی کی بجائے صحرائے عرفات میں منعقد کیا جانے لگا۔ چنانچہ کل  ہزاروں ایرانی اور غیر ایران حجاج کرام صحرائے عرفات میں دعائے عرفہ کے بعد مشرکین سے برائت کا اظہا کریں گے۔  مناسک حج کے آغاز کے ساتھ ہي حجاج کرام منا پہنچنا شروع ہوگئے ہيں اور پورے مکہ مکرمہ اور مني ميں اللھم لبيک کي دل آويز صدائيں گونج رہي ہيں-ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ دنيا کي مختلف اقوام اور نسلوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد بارگاہ رب العزت ميں حاضر ہيں اور آج رات مني ميں قيام کريں گے- حجاج کرام پير کو نماز فجر کي ادائيگي کے بعد عرفات کي جانب روانہ ہونگے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کيا جائے گا-حجاج کرام وقوف عرفات کے بعد رات مزدلفہ ميں گزاريں گے جس کے بعد دس ذي الحج کو دوبارہ مني واپس آجائيں گے-حجاج کرام مني ميں اپنے تين دن کے قيام کے دوران شيطان کو کنکرياں بھي ماريں گے اور قرباني کي رسم ادا کريں گے، مشرکين سے اعلان برائت کا عظيم الشان پروگرام بھي مني ميں ہوگا اور حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامي کا پيغام پڑھ کر سنايا جائے گا-

.......

/169