8 اکتوبر 2013 - 20:30
مقبوضہ فلسطین کی سرزمینوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کو رکوانے پر زور

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے غاصب صہیونی حکومت کو انتہا پسند حکومت قرار دیا ہے۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے ترکی کے شہر استنبول میں (مشرق وسطی میں پرامن میڈیا) کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں ملت فلسطین کے حوالے سے صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے مواقف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی وزیر اعظم کے مواقف انتہا پسندی پر مبنی ہیں۔ ریاض منصور نے صہیونی حکومت کے انتہا پسندانہ مواقف کو عالمی برادری کی خواہشات کے منافی قرار دیا اور کہا عالمی برادری بین الاقوامی قوانین اور موجود دستاویزات کی بنا پر مقبوضہ فلسطین کی سرزمینوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر روکے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے اسی طرح صہیونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں کو فوری طور پر خالی کیے جانے کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲