6 اکتوبر 2013 - 20:30
مصر: شدید جھڑپیں، ہلاکتوں میں اضافہ

مصر کی امدادی تنظیم کے سربراہ احمد انصاری نے کہا ہے کہ سنہ تہّتر کی جنگ میں مصری فوجی کی کامیابی کی سالانہ تاریخ کے موقع پر کل مصری سیکیورٹی فورسیز اور اس ملک کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اکیاون ہوگئی ہے جبکہ دو سو اڑسٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل مصر کے سیکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں کی تعداد چّوالیس اور زخمیوں کی تعداد سو سے زائد اعلان کی تھی۔ مصر کی سیکیورٹی فورسیز نے ان جھڑپوں کے دوران چار سو سے زائد افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ اخوان المسلمین کے حامیوں نے مصری سیکیورٹی فورسیز کے اس اقدام کے خلاف ہفتے بھر احتجاجی مظاہرے کئے جانے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب مرسی کے مخالفین نے بھی مصری فوج کی حمایت میں مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ مصر کے حالات بہتر ہونے کے بجائے روزبروز بدتر ہوتے جارہے ہیں۔

.......

/169