5 اکتوبر 2013 - 20:30
اسرائیل، واشنگٹن کو ایران کے خلاف جنگ کے لیے مجبور نہیں کر سکتا

سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر کیون باریٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے پاس اتنی طاقت نہيں ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈال سکیں۔

ابنا: سنیچر کو پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں باریٹ نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ صورت حال میں اسرائيل کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ امریکہ کو ایران پر حملے کے لیے مجبور کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا ماحول بنانے کی کوششوں میں ناکامی سے اسرائیلی حکام بہت خفا ہیں۔

حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو نے تقریر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کو یہ یقین دلانے کی بھرپور ناکام کوشش کی کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنا چاہتا ہے۔

صہیونی وزیر اعظم کی تقریر کے فورا بعد ہی ایران نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز بیان قرار دیا تھا اور اس کی سخت مذمت کی تھی۔

.......

/169