ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ بلعین اور نعلین میں فلسطینیوں کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا اور دسیوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ ان فلسطینیوں کو ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جب وہ غاصب صہیونی ریاست کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ ان فلسطینیوں نے صہیونی ریاست کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے فلسطینیوں پر ہونے والی جارحیت کی شدید مذمّت کی اور فلسطینی گروہوں میں اتحادویکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دشمنوں کا متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح کے مظاہرے غزہ میں بھی ہوئے جہاں فلسطینیوں نے اعلان کیا کہ تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور مقبوضہ علاقوں کی آزادی تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جّدوجہد بدستور جاری رہے گی۔
.......
/169