2 اکتوبر 2013 - 20:30
لیبیا: روسی سفارت خانے پر حملہ

لیبیا میں روس کے سفارت خانے پر مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

ابنا: لیبیا میں روس کے سفارت خانے پر مسلح افراد نے حملہ کرتے ہوئے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق طرابلس میں روسی سفارتخانے پرتقریباً 60  مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی اور احاطے میں کھڑی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا  جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے خدشے کے باعث سفارتی عملے کوپہلے ہی نکال لیاگیا تھا۔ حملہ آوروں نے سفارتخانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کوناکام بنادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲