28 ستمبر 2013 - 20:30
نائیجیریا: کشتی ڈوب گئی، 42 ہلاک 100 سے زائد لاپتہ

نائیجیریا کے ایک دریا میں ایک کشتی کے پلٹ جانے سے کم سے کم 42 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ 100 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں.

ابنا: بتایا جاتا ہے کہ 60 افراد کی گنجائش والی اس کشتی میں ڈیڑھ سو سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے کچھ افراد  اپنے جانوروں کے ساتھ تھے۔ نائیجیریا کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ملالي گاؤں کے ہفتہ وار بازار کے لئے تاجروں کو لے جا رہی کشتی طوفان کی وجہ سے نائجر دریا میں ڈوب گئی جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کشتی دریا میں پائی جانے والی ایک رکاوٹ سے جاٹکرانے کے نتیجے پلٹی اور غرق ہوگئی.قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں سو سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

.......

/169