28 ستمبر 2013 - 20:30
بلوچستان، زلزلے سےتباہی کے بعد وبائی امراض

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد اب ضلع آواران میں زلزلہ زدگان کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اور اب وہاں وبائی امراض بھی پھیلنے لگے ہیں زلزلے سے کئی کنویں بھی بند ہوگئے جس کی وجہ سے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں۔

ابنا: آلودہ پانی کے استعمال سے متاثرین پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع آوران کی تحصیل مشکے میں متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ان کے پاس نہ خیمے پہنچے نہ امدادی سامان۔ راستے ناہموار اور بند ہونے کے باعث اب بھی بہت سے متاثرین امدادکے منتظرہیں۔زلزلے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے لیکن اب خوراک کی قلت، گندا پانی اور گرد آلود ہوائیں بچ جانے والے متاثرین کی جان لینے پر تلی ہیں۔ ابھی منگل کے روز کے زلزلے سے متاثرہ لوگ پریشان بیٹھے تھے کہ کل ہفتے کے روز ایک بار پھر زلزلہ آیا جس میں مزید 16 افراد جاں بحق اور50زخمی ہو گئے جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کے صوبہ بلوچستان میں آنے والے زلزلے اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے بعد اب ضلع آواران میں زلزلہ زدگان کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں اور اب وہاں وبائی امراض بھی پھیلنے لگے ہیں زلزلے سے کئی کنویں بھی بند ہوگئے جس کی وجہ سے پینے کا پانی بھی دستیاب نہیں۔آلودہ پانی کے استعمال سے متاثرین پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع آوران کی تحصیل مشکے میں متاثرین کھلے آسمان تلے پڑے ہیں ان کے پاس نہ خیمے پہنچے نہ امدادی سامان۔ راستے ناہموار اور بند ہونے کے باعث اب بھی بہت سے متاثرین امدادکے منتظرہیں۔زلزلے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے لیکن اب خوراک کی قلت، گندا پانی اور گرد آلود ہوائیں بچ جانے والے متاثرین کی جان لینے پر تلی ہیں۔ ابھی منگل کے روز کے زلزلے سے متاثرہ لوگ پریشان بیٹھے تھے کہ کل ہفتے کے روز ایک بار پھر زلزلہ آیا جس میں مزید 16 افراد جاں بحق اور50زخمی ہو گئے جبکہ آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

.....

/169