ابنا: ہماری جان وطن پر قربان نامی اس مظاہرے میں بحرینی عوام کی کثیر تعداد اپنے ہاتھوں میں بحرینی پرچم اٹھائے شریک ہو چکی ہے۔ عام شہریوں کے علاوہ بحرین میں انقلابی رہنماوں جن میں شیخ علی سلمان اور آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم اور علامہ غریفی جیسی شخصیات بھی شامل ہیں۔ 27 ستمبر 2013 نامی مظاہرہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج کا مظاہرہ ملکی تاریخ میں وہ عظیم الشان مظاہرہ ہے کہ جس میں بحرینی عوام کی بہت بڑی تعداد شریک ہے اور یہ مظاہرہ ملکی تاریخ میں سنہرے حرفوں سے لکھا جائے گا۔ علاوہ از ایں شیخ علی سلمان نے اس مظاہرے کو غیر معمولی قرار دیا ہے۔
.......
/169