اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مرکزی نماز جمعہ تھران یونیورسٹی میں آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے ملت ایران کے خلاف صدام حکومت کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ میں ملت ایران کے مقدس دفاع کو انسانی تاریخ میں بے مثال شناخت کا حامل قرار دیا۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ دنیا میں انواع و اقسام کے دفاع ہیں کہ جن میں سے بعض سرحدوں کی حفاظت یا ملکوں کی فتح کے لئے ہوتے ہیں۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے کہا کہ مقدس دفاع میں اسلامی ایران کے غیور جوانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی سربلندی، سرحدوں کے تحفظ، قومی حاکمیت کی حفاظت، کے لئے راہ خدا میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے کے ساتھ اپنے خدا سے معاملہ کیا۔ خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے اسی طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 68 ویں اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے قوی، مضبوط اور منطقی بیانات کو ملت ایران کی مظلومیت کا آئینہ دار قرار دیا اور کہا کہ سامراجی ممالک خاص طور پر امریکہ نے گذشتہ 35 برسوں میں ملت ایران پر ظلم روا رکھا ہے۔ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے واشنگٹن کی جانب سے اسلامی جمہوری ایران کے نظام کا تختہ نہ الٹنے کی کوشش پر مبنی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں امریکی صدر کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس بیان کو جنگ میں پڑھے جانے والا رجز قرار دیا اور کہا کہ اسلامی نظام کہ جس کی شناخت بھی اسلامی ہے، اس کا تختہ الٹا نہیں جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467216
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مرکزی نماز جمعہ تھران یونیورسٹی میں آیت اللہ محمد امامی کاشانی کی امامت میں ادا کی گئی۔