25 ستمبر 2013 - 20:30
کینیا: نیروبی فائرنگ، برطانوی شہری گرفتار

کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایک شاپنگ سینٹر میں ہوئے حملے کے سلسلے میں برطانیہ کے ایک شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس حملے میں کم سے کم 67 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

ابنا: ڈیلی میل اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ 35 سالہ اس برطانوی شہری کو نیروبی کے ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ترکی ايرلانئز کی پرواز سے کینیا سے روانہ ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے اس رپورٹ پر کوئی رد عمل ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ برٹش حکام کو نیروبی میں اس برطانوی شہری کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ڈیلی میل کا کہنا ہے  کہ ہوائی اڈے پر جس شخص کو گرفتار کیا گیا، وہ مشکوک نظر آ رہا تھا۔

.......

/169