24 ستمبر 2013 - 20:30
سعودي عرب ميں خواتين کا مظاہرہ

اپنے حقوق کے لئے سرگرم سيکڑوں خواتين نے سعودي عرب ميں مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: چيلنج ڈے کے نام سے ہونے والے اس مظاہرے ميں شريک خواتين نے بڑے ہي پرامن انداز ميں سعودي حکومت کي جانب سے روا رکھے جانے والے امتيازي سلوک کے خلاف اپنا احتجاج ريکارڈ کرايا-خواتين گاڑياں چلاتے ہوئے سڑکوں پر آئيں اور انہوں نےحکومت کي جانب سے خواتين کوڈارئيونگ لائسنس نہ ديئے جانے پر احتجاج کيا-خواتين کو ڈرائيونگ لائسنس کے اجرا پر پابندي سے متعلق کسي قانون کے نہ ہونے کےباوجود حکومت عملي طور پر خواتيں کو لائسنس دينے سے گريز کرتي ہے-سعودي عرب مين خواتين گزشتہ دو سال سے ڈرائيونگ لائسنس ديئے جانے کا مطالبہ کرتي چلي آرہي ہيں-سعودي پوليس گاڑي چلانے والي کئي خواتين کو گرفتارکرکے ان سے آئندہ گاڑي نہ چلانے کا عہدنامہ بھي پر کرواچکي ہے-سعودي خواتين کے ايگ گروپ نے انٹرنيٹ پر چلائي جانے والے دستخطي مہم کے ذريعے ملک کي تمام خواتين سے اپيل کي ہے کہ وہ چھبيس اکتوبر کو گاڑياں ليکر سڑکوں پر آئيں اور اپنا احتجاج ريکارڈ کرائيں.

.......

/169