ابنا: اطلاعات کے مطابق عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اخوان السلمون پر ہر قسم کی سرگرمی انجام دینے پر پابندی ہے اور ایک حکم نامے کے تحت اس جماعت کی تمام تر جائداد ضبط اور بینک اکاونٹس بند کردیئے گئے ہیں۔ اخوان کے جن رہنماوں کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات صادر ہوئے ہیں ان میں اخوان رہنما محمد بدیع، خیرات شاطر، محمد بیومی اور حاذم ابو اسماعیل شامل ہیں۔ ان افراد پر لوگوں کو معزول شدہ صدر محمد مرسی کے مخالفین کے قتل عام پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ادھر اخوان المسلمون کے ترجمان جھاد الحداد کو گرفتار کرنے کی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں جو ان دنوں روپوشی کی زندگی گذار رہے تھے اور ان کی تمام تر سرگرمیاں سوشل میڈیا تک محدود تھیں۔ جھاد الحداد کو مصر کے صوبے قلیوبیہ کے سابق گورنر حسام ابوبکر کے ہمراہ قاہرہ کے ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
.......
/169