17 ستمبر 2013 - 19:30
لیبیا میں مسلح گروہوں اور سیکورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں

ليبيا ميں مسلح گروہوں اور سيکورٹي اہلکاروں کے درميان جاري جھڑپوں ميں ايک سيکورٹي اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمي ہوگيا۔

ابنا: جھڑپ ليبيا کے انقلاب کے مرکز بن غازي کے نواحي علاقے ميں ہوئي جہاں مسلح عناصر نے سيکورٹي فورس کے ايک گشتي دستے کو آر پي جي  سے  نشانہ بنايا۔ اس حملے ميں ايک سيکورٹي اہلکار کے ہلاک اور دوسرے کے زخمي ہونے کي خبر ہے۔ بن غازي ميں انٹيلي جينس کے ادارے کے ترجمان نے واقعے کي تصديق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح عناصر کا تعاقب کيا جارہا ہے اور انہيں جلد گرفتار کرليا جائے گا۔بن غازي شہر ميں اپريل کے مہينے سے سيکورٹي اداروں اور فوجيوں کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاري ہے۔ ہيومن رائٹس واچ کے علاقائي ڈائريکٹر نے بھي بن غازي ميں جاري تشدد پر گہري تشويش ظاہر کي ہے۔ جو اسٹورک نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ اب تک بن غازي اور درنہ شہروں ميں اکياون افراد کو قتل کيا جا چکا ہے ليکن حکومت ان واقعات ميں ملوث ايک بھي شخص کو گرفتار نہيں کرسکي ہے۔......./169