16 ستمبر 2013 - 19:30
اوبامہ کے بیان پر ایران کا رد عمل

وزرات خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران کے بارے میں امریکی صدرکا بیان جنگ کے غیر منطقی اور غیر قانونی آپشن پر وائٹ ہاوس کا اصرار ہے۔

ابنا: انہوں نے کہا کہ طاقتور لابیوں کے ذرئعے امریکا کی خارجہ پالیسی کو یرغمال بنایا جانا ایک ٹھوس حقیقت ہے لیکن صرف اس لابی کے مفاد کو پورا کرنےکے لئے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ کے آپشن کو اپنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔وزرات خارجہ کی ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ اوبامہ کی حکومت، امریکا کی گزشتہ حکومتوں سے سبق سیکھتے ہوئے یہ قبول کر لے گی کہ ایران کو خلاف دھمکی آمیز لہجے کا، ایٹمی ٹکنالوجی کے حقوق کے حصول کے ایرانی قوم کے ارادے پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور صرف احترام کی زبان سے ایران کے ساتھ مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے نے ایران کےایٹمی پروگرام میں کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کے نہ ہونے پر بارہا تاکید کی ہے اور جیسا کہ ایران کے صدر مملکت نے حال ہی میں کہا ہے کہ ایران، مذاکراتی عمل کے طولانی ہونے کا مخالف ہے اور اس کا ماننا ہے کہ دوسرس فریق میں ارادہ ہونے کی صورت میں بڑی تیزی سے ایٹمی معاملے کا حل نکل سکتا ہے۔......./169