ابنا: صدر مملکت نے آج سپاہ پاسدران کے کمانڈروں اور عھدیداروں کی قومی کانفرنس میں کہا کہ علاقے کی قومیں اور ممالک شام کے مسئلے کو نظرانداز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب آج اس غلط سوچ میں مبتلا ہے کہ ایران علاقے پر فوجی لحاظ سے قبضہ کرنےکے درپے ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے پر فوجی لحاظ سے قبضہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا اگر آج اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی بڑی طاقت ہے تو یہ اسلامی انقلاب کی منطق کی وجہ سے ہے۔ صدر مملکت نے علاقے میں امن کی برقراری میں سپاہ پاسداران کے موثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران علاقے میں جارحانہ عزائم کی حامل نہیں ہے بلکہ صلح و سلامتی کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی منطق جمہوریت، استحکام اور اتحاد و برادری کی منطق ہے اور اسلامی انقلاب بھی خطے میں دہشتگردی سے مقابلے کا خواہاں ہے کیونکہ ایران سب سے زیادہ دہشتگردی اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کاشکار رہا ہے۔ صدر جناب حسن روحانی نے ان حکومتوں کو مخاطب کرکے جن کی فوجیں بعض علاقائي ملکوں میں ہیں کہا کہ کہاکہ آپ جو علاقے میں بن بلائےمہمان ہیں علاقے سے چلے جائيں، اس وقت آپ دیکھیں گے کہ علاقہ مزید آباد ہوجائے گا۔......./169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463705
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہےکہ ایران نےشام کے مسئلے کوکبھی نظر انداز نہيں کیا ہے اور نہ کرے گا۔