14 ستمبر 2013 - 19:30
مسجدالاقصی کی مسماری، اسرائیل کی تباہی

جہاد اسلامی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الہندی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی کو ویران کرنے کے بارے میں غاصب صیہونی مغالطے میں پڑے ہوئے ہیں اسلئے کہ اس مقدس مسجد کو ویران کرنے سے قبل خود اسرائیل تباہ ہوجائے گا۔

ابنا: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق محمد الہندی نے ایک بیان میں مسجد الاقصی کے نیچے ہونے والی کھدائی اور بیت المقدس کو یہودیوں کا شہر بنانے سے متعلق غاصب صیہونی حکومت کے جاری منصوبے کی طرف اشارہ، اور صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت،مقدس اسلامی مقامات خاصطور سے مسجد الاقصی کی محافظ ہے جو ان مقدس مقامات کی آزادی تک غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ جہاد اسلامئی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الہندی نے صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کے مذاکرات جاری رکھے جانے پر فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کو خبردار بھی کیا۔
.......
/169