11 ستمبر 2013 - 19:30
روس نے پھر شام پر حملے کی بابت خبردار کیا

روس نے ایک بار پھر شام کے خلاف ممکنہ حملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

ابنا: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دائرے سے خارج شام کے خلاف کسی بھی طرح کے اقدامات کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سلامتی کونسل کو نظر انداز کرکے فوجی کاروائی اس کونسل کے لئے ایک چیلنج ہے۔روسی صدر نے کہا کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا بلکہ باغیوں نے ہی غیر ملکی مداخلت کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے یہ جرم کیا ہے۔......./169