ابنا: عواميہ شہرميں سعودي نوجوان علي المصلاب کے جلوس جنازہ ميں شريک لوگوں نے آل سعود حکومت کي بربريت کي مذمت کرتے ہوئے سعودي شہريوں کے قتل عام کا ذمہ دار آل سعود حکومت کو قرارديا ۔ واضح رہے کہ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے گذشتہ پانچ ستمبر کو عواميہ شہر ميں علي المصلاب کے گھر پر حملہ کرکے اس کو گولي مار دي تھي ۔سعودي عرب کي حکومت نے دعوي کيا ہے کہ علي المصلاب اپنے ايک دوست کي فائرنگ سے ہلاک ہواہے مگر مذکورہ نوجوان کے والد نے حکومتي دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس کے بيٹے کو سعودي عرب کے سيکورٹي اہلکاروں نے گولي مارکر ہلاک کيا ہے ۔سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے پچھلے دنوں العواميہ شہر کے محلے الجميمہ کا کئي بار محاصرہ کرکے لوگوں کے گھروں پر حملہ کيا ہے ۔ عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ سعودي سيکورٹي اہلکاروں کي فائرنگ ميں کم سے کم پندرہ افراد زخمي ہوئے ہيں ۔جن ميں کچھ کي حالت تشويشناک بتائي جارہي ہے ۔...../169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462220
سعودي عرب کے باشندوں نے ايک نوجوان کے جلوس جنازہ ميں جسے سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے گولي مار کر ہلاک کرديا تھا آل سعود حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں کي مذمت کي ۔