7 ستمبر 2013 - 19:30
ایرانی وزير خارجہ کی نوری مالکی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے وزير اعظم نوری المالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف  نے آج عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراق کے وزير اعظم نوری المالکی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ایران کے نئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرآج صبی عراق کے دارالحکومت  بغداد پنہچ گئے ، جہاں وہ عراق کے اعلی حکام سے گفتگو کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عراقی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے صدر اور نائب صدر کا پیغام عراقی وزير اعظم کو پیش کیا۔
.....
/169