7 ستمبر 2013 - 19:30
یورپی وزرائے خارجہ نے نہیں دیا امریکا کا ساتھ

يورپي ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مطالبہ کيا ہے کہ اقوام متحدہ کي تحقيقاتي ٹيم کي تحقيقات کے نتائج سامنے آ جانے تک شام پر حملے کو ملتوي کر ديا جانا چاہئےـ

ابنا: يورپي ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس لتھوانيا ميں ہوا، اس اجلاس مين امريکي وزير خارجہ جان کيري نے بھي شرکت کي ـ اجلاس ميں شام کے خلاف فوجي کارروائي کے موضوع پر اتفاق رائے نہيں ہو سکا اور يورپي ملکوں کے وزرائے خارجہ نے جان کيري سے مطالبہ کيا کہ اقوام متحدہ کي تحقيقات کے نتائج سامنے آ جانے تک شام کے خلاف فوجي کارروائي نہ کي جائےـ يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ کيتھرين ايشٹن نے دعوي کيا کہ ان کے خيال ميں کيميائي حملے کے لئے شام کي حکومت ذمہ دار ہےـکيتھرين ايشٹن نے کہا کہ يورپي ممالک شام مين کيميائي اسلحے کے استعمال پر خاموش نہيں رہيں گے اور اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ اس حملے کا سخت جواب ديا جائےـ يورپي ملکوں نے مگر شام پر فوجي حملہ کر دينےکي امريکا اور فرانس کي تجويز کي حمايت نہيں کي بلکہ يہ کہا کہ اقوام متحدہ کے ماہرين کي رپورٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہي کوئي کارروائي کرنے کا فرانس کا موقف، مناسب ہےـ کيتھرين ايشٹن نے کہا کہ يورپي يونين چاہتي ہے کہ شام کے سلسلے ميں جملہ امور اقوام متحدہ کے دائرہ کار ميں حل کئے جائيں۔......./169