3 ستمبر 2013 - 19:30
شام، اہم اسٹراٹیجک شہر اریحا پر فوج کا قبضہ

شام کي فوج نے صوبہ ادلب ميں ايک اہم اور اسٹريٹجک شہر اريحا کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا ليا ہےـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ چودہ اگست کو اس شہر پر قبضہ کر ليا تھا جس کے بعد فوج نے دس دن کي شديد لڑائي کے بعد شہر کو دوبارہ آزاد کرا لياـ ادھر جنوبي علاقے ميں فوج کے آپريشن ميں کئي دہشت گرد مارے گئے ہيں جن ميں دہشت گردوں کا ايک سرغنہ جو  ايک اردني شہري ہے وہ بھي شامل ہے  ۔فوج نے حسينيہ، ذيابيہ، حجيرہ، الکسوہ جيسے دمشق کے مضافاتي علاقوں ميں آپريشن کرکے دہشت گردوں کے کئي ٹھکانے تباہ کر دئےـ اس آپريشن ميں کئي دہشت گرد مارے گئے جن ميں اردن کا رہنے والا  دہشت گردوں کا سرغنہ توفيق الدھامشہ بھي شامل ہےـجوبر، زملکا، دوما، قاسميہ، زمانيہ، داريا، زبداني اور يبرود ميں بھي فوج کے ہاتھوں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہيں ـ ان ميں نبيل کرکر اور نضال الکواکي بھي شامل ہيں، يہ دونوں ہي ايک دہشت گرد گروہ کے کمانڈر تھے۔

.......

/169