ابنا: شام میں سرگرم دہشتگردوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ میں کیمیائی ہتھیاروں سے حملے کی بات قبول کی ہے اور ان دہشتگردوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا طریقہ بھی نہیں معلوم تھا۔ انفو وارز ویب سایٹ نے اسوشییٹیڈ پریس کے نامہ نگار ڈیل گولک کے حوالے سے لکھا ہے کہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں بہت سے مسلح دہشتگردوں نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ سعودی عرب سے بھیجے گئے ان کیمیائی ہتھاروں کو انہوں نے غلط طریقے سے استعمال کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دمشق کے غوطہ علاقے کے بہت سے ڈاکٹر، مخالفین اور ان کے خاندان والوں سے بات چیت کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کچھ باغیوں کو سعودی عرب کی انٹلیجینس کے سربراہ بندر بن سلطان کے ذرئعے کیمیائی ہتھیار ملے اور وہی اس حملے کے ذمہ دار ہیں۔ شام میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں نے گولک کو بتایا کہ انہوں نے کیمیائی ہتھیاروں کی ٹرینگ تک نہیں لی تھی اور ان کو یہ تک نہیں بتایا گیا تھا کہ ان ہتھیاروں کا کیا کرنا ہے۔
.......
/169