24 اگست 2013 - 19:30
ایران، وزارت دفاع قومی اقتدار کی ریڑھ کی ہڈی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ وزارت دفاع قومی اقتدار کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

ابنا: جنرل حسین دھقان نے آج ہفتہ حکومت کے دوسرے دن اپنے وزارت خانے کے اعلی عھدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں وزارت دفاع کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ وزارت دفاع، قومی اقتدار اعلی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس وزات خانے میں ملک کو آگے بڑھانے کےلئے بلاوقفہ سرگرمیاں جاری ہیں۔ جنرل حسین دھقان نے کہا کہ ہمیں اتحاد و محبت اور ایمان و اسلام کی نعمت کے زیر سایہ رہبرانقلاب اسلامی کی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اس راہ میں ہمارا آگاہ ہونا، احساس ذمہ داری کرنا نیز ملک و ملت کا درد رکھنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سابق صدر اور وزیر اعظم شہید رجائي اور شہید باہنر کی شہادت کے دن سے ایک ہفتہ تک ہفتۂ حکومت منایا جاتا ہے۔ سامراج کے پٹھو دہشتگردوں نے انیس سو اکیاسی میں سابق صدر محمد علی رجائي اور وزیر اعظم محمد جواد باہنر کو شہید کردیا تھا۔ اس واقعے میں حکومت کے کئي اراکین بھی شہید ہوئےتھے۔

.......

/169